سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں امریکی سفارتی مشنز کی خدمات عارضی طور پر بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود امریکی قونصل خانوں نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنی معمول کی خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق یو ایس ایمبیسی اسلام آباد سمیت یو ایس کونسل جنرل کراچی ، لاہور اور پشاور میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہریوں کے لیے پاسپورٹ سمیت دیگر معمول کی سروسز فی الحال روک دی گئی ہیں۔

یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ العمل ہے، جبکہ نئے شیڈول کے اجرا سے متعلق آگاہی بعد میں فراہم کی جائے گی۔

کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کے احتجاج میں 9 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق یہ اقدام سفارتی عملے اور سروسز حاصل کرنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حالیہ سیکیورٹی حالات کے باعث مختلف شہروں میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر احتجاج اور جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ہنگامی نوعیت کے معاملات میں محدود پیمانے پر ضروری خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter