24
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچا، جہاں قونصلر رسائی کے تحت قیدی شہباز افضل سے زیر سماعت مقدمے اور جیل سہولیات پر گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد،امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں انہیں قیدی شہباز افضل سے قونصلر رسائی فراہم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں کروائی گئی۔
امریکی سفارتی وفد میں چیف قونصلر پام ہیملٹ اور سکیورٹی آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے۔ ملاقات کے دوران قیدی سے زیرِ سماعت مقدمے، جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہینِ رسالت کے الزام پر مقدمہ درج ہے اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔