12
اسلام آباد: پاکستان میں آنے والے تباہ کُن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پہنچا دیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان سے لدے سی-17 اور سی-130 طیارے اترے۔ سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔
نیٹلی بیکر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا، سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان، گھروں اور معاشی ذرائع کی تباہی پر انتہائی غمزدہ ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے امداد کی منظوری دی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری قومی امدادی کارروائیوں کی معاونت کے لیے ہنگامی ضروریات کی اشیاء اور سامان فراہم کیا گیا ہے۔