بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی، پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے دوران بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی سے متعلق ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا بریفنگ میں بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جھڑپ ہوئی، جس میں ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے معرکے کے دوران پاک فضائیہ نے 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے، ان میں 3 جدید رافیل، ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔

بھارت نے معمول کے مطابق اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے گرنے کی خبروں سے انکار کیا، حالانکہ کچھ بھارتی میڈیا ادارے ان واقعات کی تصدیق کر چکے تھے، جنہیں بعد میں مودی حکومت کی ہدایت پر ہٹا دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے سینئر افسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی طیاروں کی تباہی سے متعلق ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جن میں طیاروں کے نمبر، ملبہ اور ان کے گرنے کی درست جگہیں شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے انکار کے باوجود زمینی حقائق اور میڈیا رپورٹس سے واضح ہو چکا ہے کہ بھارتی طیارے مار گرائے گئے، مثلاً "انڈیا ٹوڈے” نے پامپور، رام بن اور دیگر مقامات پر طیارے گرنے کی اطلاعات دی تھیں، فوٹیج میں تباہ شدہ بھارتی رافیل کا انجن اور "ٹیل” واضح طور پر دکھائی گئی، جو 17 گولڈن ایرو اسکواڈرن کے رافیل BS-001 سے مطابقت رکھتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 21ویں صدی میں ہیں جہاں ہر چیز کا ثبوت رہ جاتا ہے، اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت حقیقت کو چھپانا ممکن نہیں۔

بی بی سی اور دیگر آزاد صحافیوں کی رپورٹس نے بھی دھماکوں اور طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی، جبکہ بھارتی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر نے جب سچ بیان کیا تو انہیں بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر سنسر کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کے تحت یہ جوابی کارروائیاں انجام دیں۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter