عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر کے احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران بتایا کہ مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا۔

latest urdu news

عدالت نے حکم دیا کہ عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لی جائیں۔

واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور کیس کی سماعت جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter