عمر ایوب کا محسن نقوی پر 450 ارب کے گندم اسکینڈل کا الزام، نیب تحقیقات کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پر 450 ارب روپے کے گندم اسکینڈل کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کے دوران خراب گندم درآمد کی گئی، جس میں اربوں روپے کا غبن ہوا، نیب کو محسن نقوی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ محسن نقوی کو پہلے اپنا حساب دینا چاہیے، پھر کسی اور کو دھمکیاں دیں۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اے این ایف کے کیس میں اپنی صفائی پیش کریں۔

latest urdu news

عمر ایوب نے حکومت پر مہنگائی، چینی کی ذخیرہ اندوزی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اور زرداری خاندان اس تمام عمل سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 5 اگست کو مہنگائی اور حکومتی بدانتظامی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، اور کسی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ضلع خیبر کے تیراہ واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہوں نے عوام پر فائرنگ کی شدید مذمت کی اور انکوائری کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی قیادت میں تحریک چلانے کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے، شیر افضل مروت

عمر ایوب نے پیٹرول اسمگلنگ کے معاملے پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایران سے بلوچستان تک 450 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہو رہا ہے، لیکن ایف بی آر اور دیگر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اثاثہ جات کے شوکاز نوٹس کے خلاف دائر رِٹ پر نوٹس معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter