برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان نے طلبہ کو یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے جلد از جلد درخواست جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
برٹش کونسل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "X” (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جو پاکستانی طلبہ حال ہی میں اپنے تعلیمی نتائج حاصل کر چکے ہیں اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ فوری طور پر اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں تاکہ تعلیمی سیشن بروقت شروع کیا جا سکے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ویزا درخواستوں میں تاخیر تعلیمی منصوبوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے، لہٰذا طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تمام مطلوبہ دستاویزات تیار رکھیں۔
درخواست کے لیے اہم شرائط درج ذیل ہیں: متعلقہ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS ریفرنس نمبر (Confirmation of Acceptance for Studies)
دیگر تمام ضروری دستاویزی ثبوت آن لائن درخواست برطانوی حکومت کی ویب سائٹ gov.uk/student-visa پر دی جا سکتی ہے
برطانیہ کا ویزا ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والے غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر سال ہزاروں پاکستانی طلبہ درخواست دیتے ہیں، اور ویزا پراسیسنگ میں تاخیر سے بچنے کے لیے بروقت اپلائی کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ویزا اپلائی کریں تاکہ وہ برطانیہ میں اپنی تعلیم وقت پر شروع کر سکیں اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔