پنجاب کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے رانا محمد اقبال اور منشاءاللہ بٹ کو صوبائی وزرا کے طور پر شامل کر لیا گیا۔ دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہاتھوں گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں اٹھایا۔
تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر اعلیٰ کی نئی تعینات کردہ ایڈوائزر انوشہ رحمان سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے نئے وزرا کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ کو مزید فعال اور موثر بنانے کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے، جس کا مقصد مختلف شعبہ جات میں گورننس کو بہتر بنانا ہے۔
نئے وزرا کو جلد ہی ان کے محکموں کا چارج سونپے جانے کی توقع ہے۔