مشکل کی گھڑی میں ترک حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، صدر اردوان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

latest urdu news

صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام، پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی گئی اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ساتھ ہی اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا حکم دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسلم دنیا سمیت عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter