ترکیہ کے وفد کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ترک جنرل اسٹاف کے چیف آف انٹیلیجنس لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی ترک وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی اہمیت کی حامل صورتحال، جاری مشترکہ منصوبوں، جدید جنگی ٹیکنالوجی اور تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات اور مشترکہ اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، سیٹلائٹ پروگرامز اور انٹیلیجنس امیجری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں عسکری قیادتوں نے ترک کیڈٹس کے لیے پی اے ایف میں تربیتی پروگراموں کو وسعت دینے، ان میں جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی لرننگ ماڈیولز اور مشترکہ مشقیں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔

ترک وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی علامت ہے اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter