امریکی صدر کا دورہ پاکستان، ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو اسلام آباد آئیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دورہ غیر معمولی نوعیت کا ہوگا، کیونکہ کئی دہائیوں بعد کسی امریکی صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، صدر ٹرمپ بھارت کے سرکاری دورے سے قبل اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں ان کی ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے طے شدہ ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔

امریکی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب جنوبی ایشیا میں سفارتی حرکیات تیزی سے بدل رہی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو خصوصی دعوت دی گئی تھی، اور اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کو خطے میں سفارتی توازن کا حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران سابق صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں کئی بار اپنے بیانات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جو جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے ان کی دلچسپی کا مظہر سمجھی جاتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter