151
گوجرانوالہ: نوکھر حافظ آباد روڈ پر ٹرک اور بولان وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ قلعہ دیوان سنگھ کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی 3 ایمبولینسیں اور ایک ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت جبران، امجد پرویز، اذان علی، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں شبانہ، مجیدہ، آمنہ اور انعم شامل ہیں۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے مختار کالونی جناح روڈ سے ہے۔
