کراچی ایئرپورٹ پر طیارے سے ٹرک ٹکرا گیا، تحقیقات کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ٹارمک ایریا میں پارک شدہ ایک بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے لوڈر ٹرک ٹکرا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ معمول کے مطابق کارگو لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے پارک کیا گیا تھا، جب اچانک ایک لوڈر ٹرک بے قابو ہو کر اس سے جا ٹکرایا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ گیلے ٹارمک پر ٹرک کے بریکس کا فیل ہونا بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ایئرپورٹ پر موجود عملے نے صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ طیارے کا معائنہ شروع کر دیا۔ فی الحال حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایئر سائیڈ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی اور ذمہ داروں کا تعین کر کے ضروری کارروائی کی جائے گی۔

ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم اس واقعے نے گراؤنڈ سیکیورٹی اور احتیاطی تدابیر پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اس واقعے کی مکمل چھان بین کے بعد مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter