درخت لگانا کافی نہیں، ان کی حفاظت بھی ضروری ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ شجرکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صرف پودے لگانا کافی نہیں، ان کی نگہداشت اور دیکھ بھال بھی اتنی ہی اہم ہے تاکہ درخت پروان چڑھ کر ماحولیاتی بہتری میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ کی وجہ سے پاکستان میں بارشوں کے غیر متوازن نظام، سیلاب کی شدت اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نئی نسلوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رکھتے ہیں بلکہ زمین کے حسن میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

اسپیکر نے زور دیا کہ شجرکاری کو وقتی مہم نہیں بلکہ ایک مستقل قومی تحریک بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، اسکولوں، شہروں، دیہی علاقوں اور اداروں میں منظم شجرکاری مہمات چلائی جائیں۔

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 657 تک پہنچ گئیں، این ڈی ایم اے

انہوں نے ہر شہری پر زور دیا کہ وہ صرف پودے لگانے تک محدود نہ رہے بلکہ ان کی نگہداشت اور حفاظت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے، تاکہ پائیدار ترقی کے ہدف کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter