13
کوئٹہ، ریلوے حکام نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن پیسنجر اپنی مقررہ وقت پر روانہ ہوئی جبکہ مسافروں کی کم تعداد کے باعث دو مسافر گاڑیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق بولان میل کراچی تا کوئٹہ اور شاہ حسین ایکسپریس کراچی تا لاہور آج معطل رہیں گی، جبکہ ملت ایکسپریس کو قراقرم ایکسپریس میں ضم کر دیا گیا ہے۔ قراقرم ایکسپریس کراچی سے شام 5 بجے روانہ ہوگی۔
ریلوے انتظامیہ نے کہا کہ مسافر معلومات اور سہولت کے لیے کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن کے ریزرویشن دفاتر سے رجوع کریں۔