وزیرآباد میں المناک حادثہ: ٹرک کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد، جی ٹی روڈ پر ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ وزیرآباد میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ سے گجرات جا رہا تھا کہ اچانک ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔

latest urdu news

حادثے میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور ایک 2 سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بنا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔

یاد رہے کہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، مگر ٹریفک کنٹرول اور سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کے فقدان کے باعث ان سانحات میں کمی نہیں آ رہی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter