ٹریفک قوانین کی سختی: 6 دن میں 2600 پولیس اہلکاروں کو چالان، سینکڑوں گاڑیاں بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی یکساں عملداری کے لیے جاری مہم کے دوران صرف چھ دنوں میں 2600 پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹریفک چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر چلائی جانے والی ’’قانون سب کے لیے برابر‘‘ مہم کے تحت یہ کارروائیاں کی گئیں۔

latest urdu news

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ چھ روز میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر 434 پولیس اہلکاروں کی سرکاری گاڑیاں بند کی گئیں، جب کہ سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد پر 10 اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے۔ اس کے علاوہ 500 سے زائد دیگر سرکاری گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت 312 سرکاری گاڑیاں بند کی گئیں، جب کہ 5 سرکاری ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں گاڑی چلانے والا کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter