توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دو فوجی افسران گواہی کے لیے طلب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو فوجی افسران کو بطور گواہ طلب کرلیا۔

خصوصی جج شہریار ارجمند نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی 6 گھنٹے طویل سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت جاری کی۔

latest urdu news

کیس کی سماعت کے دوران دو اہم گواہوں پر جرح کی گئی جن میں سے ایک وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی تھے، جنہوں نے کیس میں حلفیہ بیان جمع کرایا تھا۔ دوسرے گواہ انعام شاہ، عمران خان کے سابق پرسنل سیکریٹری تھے۔

دفاعی وکلا کی جانب سے دونوں گواہوں پر تفصیلی جرح کی گئی، جس کے بعد جج نے آئندہ سماعت کے لیے فوجی افسران کی طلبی کا حکم دیا۔

کارروائی کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی تین بہنیں اور دفاعی وکیل بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ، نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی

یہ کیس توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے قیمتی تحائف بالخصوص جیولری سیٹ کو اپنے پاس رکھنے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے تحائف کی تفصیلات چھپائیں اور قانونی تقاضوں کے خلاف انہیں ذاتی استعمال میں لایا۔

عدالت کی جانب سے دو فوجی افسران کی طلبی سے کیس میں نئے موڑ کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ عمران خان کے قانونی دفاع کے لیے اہم مرحلہ ہوگا کہ فوجی افسران کے بیانات کیس کے کس طرف رخ موڑتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter