کراچی میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہو گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر قائد کراچی میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو 500 روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 450 سے 550 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

latest urdu news

دکانداروں کے مطابق قیمت میں اضافہ افغانستان سے ٹماٹر کی درآمد بند ہونے اور پنجاب سے محدود سپلائی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس وقت کراچی میں ٹماٹر کی تقریباً 90 فیصد طلب ایرانی ٹماٹر سے پوری کی جا رہی ہے، مگر یہ رسد بھی کافی نہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹر کے لیے سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو مقرر کیے ہیں، لیکن بچت بازاروں اور عام مارکیٹوں میں دکاندار سرکاری نرخ پر فروخت سے انکار کر رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے مہنگا ٹماٹر ملنے کی وجہ سے وہ سستا فروخت نہیں کر سکتے۔

پاکستان میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، عوام پریشان

بچت بازار انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر دکاندار سرکاری نرخ پر عمل نہیں کرتے تو انہیں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter