ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 954 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 954 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیٹرز کی مدد سے مفرور مظاہرین کی تلاش تیز کر دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے درجنوں کارکن اب بھی مختلف علاقوں میں مفرور ہیں، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ لاہور پولیس نے تقریباً 3 ہزار 500 مظاہرین کی ٹارگٹ لسٹ تیار کی ہے جن کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ لاہور پولیس اور دیگر اضلاع کی ٹیمیں ساڑھے 4 ہزار مظاہرین کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کریں۔

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں سیل، ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش: عظمیٰ بخاری

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جب کہ حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter