ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ رات اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

خبروں کے مطابق ملزم کی شناخت "کاکا” کے نام سے ہوئی۔ ملزم قتل کے بعد فیصل آباد فرار ہو گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم خود کو ٹک ٹاکر کا دوست بتاتا ہے۔ قتل کے بعد ملزم کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سمبل میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ثنا یوسف کو پیر کی شام ایک نامعلوم شخص نے ان کے گھر میں نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں درج بیان کے مطابق:
"ایک نامعلوم شخص اچانک گھر میں داخل ہوا، ثنا کے کمرے تک پہنچا اور سیدھے فائر کیے، جن میں سے دو گولیاں سینے پر لگیں۔”

ملزم فائرنگ کے بعد سیڑھیاں اتر کر فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ شور کی آواز سن کر محلے دار جمع ہو گئے، جس کے بعد وہ اپنی بیٹی کو فوری طور پر ہسپتال لے گئیں، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

تحقیقات کے ابتدائی مراحل میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات سے قبل گھر کی ریکی کی، اور واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی یا طے شدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ لگتا ہے۔

سب انسپکٹر منصب دار کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں مکمل کیا گیا، جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ثنا یوسف کا تعلق چترال سے تھا اور ان کے لواحقین لاش کو آبائی علاقے روانہ کر چکے ہیں۔ یہ واقعہ پاکستان میں خاتون سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف ہونے والے پُرتشدد واقعات کی ایک اور کڑی ہے۔

اس سے قبل ٹک ٹاکر اقرا اعظم کو بھی ضلع خوشاب میں مبینہ طور پر ان کے قریبی رشتہ دار نے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter