ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، شناخت پریڈ مکمل، موبائل اور گاڑی برآمدگی کیلئے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ عدالت نے منظور کر لیا ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا۔

latest urdu news

عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اس کی والدہ اور پھوپھو نے تصدیق کی ہے۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، جس میں کہا گیا کہ ملزم کے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی کی برآمدگی ابھی باقی ہے، اس لیے مزید ریمانڈ درکار ہے۔

دوران سماعت ملزم عمر حیات نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنا موبائل فون پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور اس کے میڈیکل ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔ عدالت نے ملزم کے میڈیکل کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ملزم نے مزید کہا کہ اس کا اپنی فیملی سے رابطہ نہیں ہو سکا اور وہ فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ وکیل کا انتخاب کرے یا نہیں۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم عمر حیات کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قتل حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور عوام میں ہنگامہ خیزی کا باعث بنا، جس کے بعد پولیس نے ملزم عمر حیات کو گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کی تفتیش مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter