ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ ملک کے باقی حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔

پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سوات اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter