8
سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین نوجوانوں کی لاشیں ایک ہی درخت سے پھندا لگی حالت میں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل ننگرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں پیش آیا، جہاں تینوں نوجوانوں کی موت نے علاقے بھر میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے۔ اہلخانہ اور مقامی افراد واقعے سے شدید صدمے میں ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم تفتیش تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق رواں سال کے دوران تھرپارکر اور گردونواح میں پھندا لگی لاشیں ملنے کے 112 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جس پر ماہرین نے علاقے میں بڑھتے ہوئے سماجی و معاشی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
