رمضان المبارک کے تیسرے جمعے کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے لیے 83 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گرد اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران آسام میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
انہوں نے حکم دیا ہے کہ مساجد، عبادت گاہوں، پولیس چوکیوں، قونصل خانوں اور دیگر حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مساجد، عبادت گاہوں اور اہم مقامات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
