خطرہ بدستور موجود، مسلح افواج چوکنا ہیں، عطا تارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وہ خطرہ جس کی نشاندہی منگل کی شب کی گئی تھی، اب بھی برقرار ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج مکمل تیاری کی حالت میں ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس انداز میں شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے، اسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، اور اسی عالمی پذیرائی نے بھارت کو خفت اور شرمندگی میں مبتلا کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی سے متعلق خطرات ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے، لیکن افواج پاکستان ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter