پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی نئے قائد ایوان کے انتخاب میں بھی تذبذب کا شکار ہے اور اجلاس میں قائد ایوان کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔ اجلاس کے اختتام پر آزاد کشمیر کی قیادت زرداری ہاؤس سے واپس روانہ ہوگئی۔

پارلیمانی پارٹی میں اختلافات برقرار ہیں اور وزیراعظم کے نام پر پارٹی کے دھڑے متفق نہ ہوسکے۔ پارٹی کے اندر سردار یعقوب، لطیف اکبر اور چوہدری یاسین کے گروپس نے اپنے امیدوار کی حمایت سے انکار کیا، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی قیادت پارلیمانی پارٹی کی گروپنگ ختم کرنے میں ناکام رہی۔

میری قدر میرے جانے کے بعد ہو گی:وزیراعظم آزاد کشمیر

ذرائع نے بتایا کہ اب وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا فیصلہ پی پی قیادت خود کرے گی اور مظفر آباد میں وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں قیادت کے فیصلے پر اختلافات کے باعث تحریک عدم اعتماد کب اور کیسے پیش ہوگی، اس بارے میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter