پیر, 2 جون , 2025

جو منصوبہ کاغذوں میں تھا وہ کاغذ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے، مراد علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جو منصوبہ کاغذوں میں تھا وہ کاغذ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ صوبوں کی باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، کچھ لوگ غلط کاغذ دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرتے تھے، صوبہ سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کینالز منصوبہ ختم ہوگیا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے کینالز منصوبے کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی منصوبہ صوبے کی رضا مندی کے بغیر نہیں بنے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد ریلیف مل سکے۔

وزیر داخلہ نے رات گئے منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter