نظامِ پارلیمان ریاست کی اصل طاقت ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے، پارلیمان محض قانون سازی کا ادارہ نہیں بلکہ یہ ایک ایسا معتبر فورم ہے جو قوم کی اجتماعی دانش، سوچ اور مستقبل کی سمت کا تعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں جو آئینی و جمہوری اصولوں کی پاسداری میں پیش پیش ہیں۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ماضی میں وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی اور جمہوری تسلسل کی روشن مثالیں قائم کی ہیںاور موجودہ حکومت اسے جدید جمہوری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، تاکہ عوامی مسائل کا حل اور ریاستی ترقی ایک باوقار اور شفاف طریقے سے ممکن ہو۔

یاد رہے کہ عالمی یوم پارلیمان ہر سال 30 جون کو منایا جاتا ہے، اور اس کا مقصد دنیا بھر میں پارلیمانی اداروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا، جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرنا اور عوام و منتخب نمائندوں کے درمیان ربط کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں اس دن کے موقع پر مختلف سطحوں پر تقاریب، سیمینارز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter