مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے سے متعلق مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر کی گئی اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے بھی مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ پولیس نے اپنی تحقیقی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز اور دیگر ملزمان کے خلاف پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
پولیس افسران نے بطور گواہ اور تفتیشی افسران مقدمے میں اپنے بیانات ریکارڈ کرائے، تاہم رپورٹ کے مطابق ٹرائل کے لیے کوئی ٹھوس شواہد دستیاب نہیں تھے۔
عدالت نے تمام شواہد اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔
