وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ ملتوی کرنے کی منظوری دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں شیڈول بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مختصر اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 اور 30 دسمبر کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نئی قانون سازی پر غور کیا گیا۔ اس دوران چیف کمشنر اسلام آباد نے کابینہ کو بلدیاتی انتخابات کی موجودہ صورتحال اور انتظامی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد کابینہ نے انتخابات کو مؤخر کرنے کی منظوری دے دی تاکہ قانونی اور انتظامی معاملات مکمل کیے جا سکیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی بھی منظوری دی، جس کے تحت مستقبل میں دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انتظام اور نظام پنجاب کے بلدیاتی ماڈل کے مطابق کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 15 فروری کو ہوگی

وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کا مقصد انتخابات کے دوران شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنانا اور انتظامی عمل کو مضبوط کرنا بتایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter