دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے، سرفراز بگٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے، مگر ہم سب مل کر اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

latest urdu news

قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے قیام پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا اور پاکستان اس دن مکمل ہوا جب بلوچستان اس میں شامل ہوا، ایک منظم سازش کے تحت بلوچ عوام کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، مگر چند فیصد گمراہ عناصر پورے بلوچستان کی نمائندگی نہیں کرتے۔ انہوں نے امن کے لیے مذاکرات کی حمایت کی، تاہم واضح کیا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے کوئی بات نہیں ہو سکتی کیونکہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ قومیت،سرفراز بگٹی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ غیر متوازی ترقی کا مسئلہ موجود ہے، مگر یہ صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب دے دیا گیا، اور بھارت جیسا متکبر ملک اس انجام کا اندازہ نہیں کر سکا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا، اقلیتوں نے ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑے ہو کر ثابت کیا کہ یہ ملک سب کا ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز بگٹی اس سے قبل بھی بارہا اس موقف کا اظہار کر چکے ہیں کہ بلوچستان میں بدامنی بیرونی سازشوں کا نتیجہ ہے اور اس کا حل اتحاد و یکجہتی میں ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter