پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی اہلکار ایک کارروائی کے سلسلے میں تھانہ مناواں جا رہے تھے۔ راستے میں دو موٹرسائیکل سوار افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک وہ ملزم بھی شامل ہے جس نے حالیہ دنوں غازی آباد میں ایک بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہونے کی واردات کی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔ اب اس واردات میں ملوث اہم ملزم کے انجام سے شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔