پاکستان میں 2025 میں دہشتگردی کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز نے پاکستان سکیورٹی رپورٹ 2025 جاری کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق 2025 میں ملک بھر میں 699 دہشتگردانہ حملے ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 1034 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس سے اموات میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بنے۔ مجموعی شہداء میں 437 اہلکار شامل تھے، جن میں 174 پولیس اہلکار، 122 فوجی اور 107 فرنٹیئر کور کے جوان شامل ہیں۔ عام شہریوں کی ہلاکتیں بھی تشویشناک رہی، 2025 میں 354 شہری دہشتگرد حملوں کا شکار ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پہلا پولیس اسنائپر اسکواڈ تیار

زخمیوں کی تعداد بھی زیادہ رہی، 1366 افراد دہشتگردانہ حملوں میں زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور خودکش حملوں میں 243 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ شدت پسند گروہوں کی جانب سے 454 حملے کیے گئے، جو 2024 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس کے اتحادی گروہ دہشتگردی کے بڑے ذمہ دار قرار پائے ہیں۔ رپورٹ میں ان کے ساتھ حافظ گل بہادر گروپ، لشکرِ اسلام اور داعش خراسان کے سرگرم ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ان گروہوں کے حملوں میں 679 افراد ہلاک اور 881 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں حکومت اور سکیورٹی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے مستقل اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter