تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ عوامی رابطہ مشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے اسلام آباد سے لاہور تک جی ٹی روڈ کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کے لیے باقاعدہ مشن پلان تیار کر لیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کو آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف شہروں میں کارکنان اور عوام سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور سیاسی پیغام کو براہِ راست لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا قافلہ اسلام آباد سے روانہ ہو کر جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچے گا۔ اس سفر کے دوران مختلف مقامات پر قافلے کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ جی ٹی روڈ پر چار اہم مقامات پر استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں گجرات، گجرانوالہ، شاہدرہ اور لاہور میں داخلے کے موقع پر ہونے والے استقبالیے شامل ہیں۔ ان مقامات پر پارٹی رہنما مختصر خطاب بھی کریں گے۔

عوامی رابطہ مہم کے دوران تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان پنجاب اسمبلی کا دورہ بھی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد منتخب نمائندوں تک تحریک کا مؤقف پہنچانا اور آئینی معاملات پر بات چیت کرنا ہے۔ تحریک کی قیادت اس موقع پر آئین کی پاسداری اور جمہوری نظام کے استحکام پر زور دے گی۔

اس کے علاوہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان لاہور میں قیام کے دوران تاریخی اور مذہبی مقامات پر بھی حاضری دے گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک کے رہنما مینارِ پاکستان اور داتا دربار کے مزار پر حاضری دیں گے، جہاں ملک کی سلامتی، آئین کی حفاظت اور جمہوری استحکام کے لیے دعائیں بھی کی جائیں گی۔ تحریک تین روز تک لاہور میں قیام کرے گی، جس دوران مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اپوزیشن اتحاد سڑکوں پر آنے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

ان تقریبات میں تحریک کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے اور عوام کو درپیش مسائل، آئینی بحران اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت آج ہونے والے اہم اجلاس میں اس عوامی رابطہ مہم کی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی مجوزہ قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے تحریک سے رابطہ کر کے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم تحریک کی قیادت نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں عوامی رابطہ اور براہِ راست جدوجہد کو ترجیح دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter