ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اب ٹیکس ریٹرن 15 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جس کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عام شہریوں کی درخواست پر دی گئی ہے تاکہ ریٹرن جمع کروانے میں آسانی ہو۔ اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 کے تحت دی گئی ہے۔ نئے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے اب لوگ بآسانی اپنا ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔

تاہم، ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ مقررہ آخری تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد کو لیٹ فائلر تصور کیا جائے گا اور ان پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter