تربیلا ڈیم کے سپل وے دوبارہ کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے نے تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج کے بعد طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا، عوام کو محفوظ رہنے اور ہیلپ لائن 1700 پر رابطے کی ہدایت

پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم سے اسپِل وے دوبارہ کھولنے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے نتیجے میں دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

latest urdu news

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھ کر 160,000 سے 260,000 کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور مقامی آبادی کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے بسنے والے افراد، ماہی گیر، مویشی پال حضرات اور سیاح فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور بچوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیا جائے۔ والدین، سیاحوں اور مقامی رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوام صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں تاکہ کسی قسم کی الجھن یا پریشانی سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ مون سون کے حالیہ اسپیل کے باعث پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter