سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر حکومتی فیصلے آئینی طور پر غلط ہیں: طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے اور کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر کیے گئے فیصلے آئینی طور پر درست نہیں ہو سکتے۔

latest urdu news

ویڈیو پیغام میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین واضح طور پر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی ایسا شخص جو عدالت سے سزا یافتہ ہو یا جیل میں قید ہو، حکومتی یا انتظامی فیصلوں میں شریک ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات آئین کی روح اور قانون کی عمل داری کے منافی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی ’’نیازی لا‘‘ یا ذاتی قانون کے تصور کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ طلال چودھری کے مطابق، کسی فردِ واحد کو آئین سے بالاتر حیثیت نہیں دی جا سکتی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اپنی صوابدید کے مطابق آزادانہ اور آئینی فیصلے کرے، تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد اور جمہوری عمل مستحکم رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter