فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ، پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار کے خواہاں: طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور اس کے سربراہ پر کی جانے والی تنقید دراصل بلیک میلنگ ہے اور اس کے ذریعے یہ لوگ دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

latest urdu news

اپنے ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ عوام نے پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ان کی اصلیت دیکھ لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے جلسے میں صرف گالم گلوچ اور اداروں کے خلاف تنقید دیکھی گئی، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان نے بھی یہی حقیقت واضح کر دی کہ یہ لوگ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار تک پہنچنے والے آج ملک کی اہم اداروں، خصوصاً پاک فوج، پر بے جا تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کو شکست دینے والی پاک فوج کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بھی اداروں پر الزام تراشی کی گئی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ یہ لوگ اڈیالہ جیل میں دیگر قیدیوں کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں اور اگر باہر بھی تماشہ کریں گے تو قانون کے مطابق ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ طلال چوہدری نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری کے بغیر کوئی ملک میں اہم کردار ادا نہیں کر سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر حکومت غور کرے گی:طلال چوہدری

انہوں نے پی ٹی آئی کے رویے کو ریاستی اداروں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت مسلسل اداروں پر تنقید کرتی رہی ہے اور ذہنی طور پر بیمار شخصیت کبھی بھی ملک کے مفاد میں فیصلہ نہیں لے سکتی۔ طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ کندھے کے بغیر اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے، وہ ملک کے کسی بڑے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔

ان کے مطابق اب اس جماعت سے کسی قسم کی بات چیت کی دعوت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ریاست اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter