وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ارسال کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری مسلسل ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ انہیں فون کے ذریعے آگاہ بھی کیا گیا کہ ان کی سرگرمیاں قواعد کے منافی ہیں، تاہم اس کے باوجود خلاف ورزیوں کا سلسلہ برقرار رہا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن نے کل طلب کر لیا
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دو مرتبہ نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود طلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی پیروی نہیں کی، جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے واضح کیا کہ یہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔
