سوات ایکسپریس وے پر المناک حادثہ: ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ظلم کوٹ ٹنل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 8 دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سوات کے علاقے بحرین سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوش ایک ٹرک میں فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے۔ دوران سفر ٹرک کی رفتار تیز تھی اور بریک فیل ہونے کے باعث وہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔

latest urdu news

حادثے کے بعد ریسکیو 1122، لیویز فورس اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں، جب کہ دیگر افراد کی شناخت اور لواحقین کو اطلاع دینے کا عمل جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق گاڑی کی مکینیکل خرابی اور تیز رفتاری حادثے کی بڑی وجوہات تھیں۔ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter