دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے 9 اضلاع کو ممکنہ طور پر متاثرہ قرار دیا ہے۔

latest urdu news

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے ہری کے اور فیروز پور کے مقامات پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، جس کے باعث دریائی علاقوں میں شدید سیلابی ریلہ داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ سیلابی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکپتن شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ بھی ممکنہ خطرے کی زد میں ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ان تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عوام کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دریائی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

ادارے نے ریسکیو 1122، مقامی پولیس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان، کشتیاں اور دیگر ضروری وسائل کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter