بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑ دیا ہے، جس کی اطلاع پاکستانی وزارت آبی وسائل کو بھارتی ہائی کمیشن نے دی ہے۔ اس اقدام کے بعد وزارت نے سیلاب کا فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق دریائے ستلج کے زیریں علاقوں خاص طور پر ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر فوری حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور محفوظ اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

latest urdu news

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter