ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی پر سپریم کورٹ کی وضاحت جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے ایک حالیہ خط کے مندرجات پر روشنی ڈالی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا ذکر غلطی سے شامل ہوا، جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ریٹائرڈ ججز کو صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت تاحیات سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بیواؤں کو یہ سیکیورٹی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ وہ مذکورہ صدارتی حکم نامے کے دائرہ کار میں نہیں آتیں۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی ان کے سابقہ عدالتی منصب کی حساس نوعیت اور موجودہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ضروری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ججز کی سیکیورٹی ضروری ہے کیونکہ وہ دہشت گردوں کو سزائیں دیتے رہے ہیں، اس لیے ان کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اصل مسئلہ ججز کی سیکیورٹی نہیں بلکہ دہشت گردی ہے، لیکن ججز نے چونکہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلے سنائے، اس لیے انہیں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو دی جانے والی سیکیورٹی کسی مراعت یا استحقاق کے طور پر نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور ان کی سابقہ خدمات کے پیش نظر فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ججز کی سیکیورٹی اور سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter