مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کردہ اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کے موجودہ بینچ پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بینچ کی آئینی حیثیت برقرار رکھی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم 11 رکنی آئینی بینچ نے مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

latest urdu news

سنی اتحاد کونسل کا مؤقف تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کی درخواستیں موجودہ بینچ کے بجائے کسی اور بینچ کو سنی چاہئیں، نیز عدالت کو پہلے 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق معاملے پر سماعت کرنی چاہیے۔

تاہم عدالت نے یہ دونوں دلائل تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ مخصوص نشستوں کا مقدمہ یہی بینچ سنے گا، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ اسی ضمن میں سنی اتحاد کونسل کی دیگر متفرق درخواستیں بھی، جن میں براہِ راست نشریات پر اعتراض شامل تھا، مسترد کر دی گئیں۔ ان اعتراضات پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے کی سماعت کو براہِ راست نشر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لائیو اسٹریمنگ کے باقاعدہ انتظامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter