نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی سے حلف کے لیے گورنر کو سمری ارسال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم نے صوبے کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو باضابطہ طور پر سمری ارسال کر دی ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کے بعد آج ایوان نے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کرکے باقاعدہ طور پر وزیراعلیٰ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

latest urdu news

اسپیکر کی جانب سے گورنر کو بھیجی گئی سمری میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کو اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے، اس لیے وہ آئین کے تحت صوبے کی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل ہیں، اور ان سے حلف لیا جائے تاکہ وہ صوبے کا نظم و نسق سنبھال سکیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اگر گورنر کے پی دستیاب نہ ہوں تو آئین کے تحت کسی اور مجاز شخصیت کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔

یہ صورتحال اس پس منظر میں سامنے آئی ہے جہاں سیاسی کشیدگی کے باعث گورنر کی ممکنہ غیر موجودگی کے خدشات پائے جاتے ہیں، اور پی ٹی آئی اس معاملے کو آئینی طریقے سے جلد حل کرنا چاہتی ہے تاکہ نومنتخب وزیراعلیٰ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter