سکھر میں تشدد سے زخمی اونٹنی کا جبڑا سرجری سے درست، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر میں ایک بااثر وڈیرے کے مبینہ تشدد کا شکار اونٹنی کے جبڑے کی کراچی میں کامیاب سرجری کی گئی ہے، تاہم اس کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی جس کے باعث شدید انفیکشن ہو گیا تھا، لہٰذا متضرر ٹانگ کاٹنا پڑی۔

latest urdu news

ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خون کے نقصان کو کم سے کم رکھنے کی خاص کوشش کی گئی، لیکن اونٹنی کی مکمل صحت یابی کے لیے طویل وقت درکار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفیکشن زدہ ٹانگ کا مسئلہ سنگین تھا اور اس کے حل کے لیے اونٹنی کے ایکس رے اور تصاویر مصنوعی اعضا بنانے والی کمپنی کو بھی بھیجی جا رہی ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر مصنوعی ٹانگ لگائی جا سکے۔

سکھر: کھیت میں گھس کر پانی پینے پر بااثر وڈیرے نے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، مقدمہ درج

یہ واقعہ سکھر میں ایک جانور پر بدترین تشدد کے طور پر سامنے آیا، جس میں اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی گئی تھی اور اسے فوری علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter