اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان، بزنس کمیونٹی مایوس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آئندہ دو ماہ کے لیے مؤثر رہے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، جس نے مہنگائی، مالیاتی اشاریوں اور معاشی استحکام کے تناظر میں شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنا مناسب سمجھا۔

latest urdu news

تاہم اس فیصلے پر بزنس کمیونٹی کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ معروف صنعتکار ایس ایم تنویر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات اور مہنگائی میں نمایاں کمی کے باوجود سود کی 11 فیصد شرح غیر منطقی ہے۔ ان کے بقول کاروباری طبقہ امید کر رہا تھا کہ اس بار شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے گا تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جون اور جولائی 2025 کے لیے اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، اور حالیہ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی بینک محتاط مالیاتی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں مزید کمی کا اعلان

ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی نہ ہونے سے سرمایہ کاری کی رفتار سست رہنے کا خدشہ ہے، جبکہ حکومت کو بھی قرضوں کے سود کی ادائیگی میں بھاری اخراجات کا سامنا رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter