پاکستان نے ملک میںغیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ایک نیا خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، نئی پالیسی کے تحت بزنس ویزے جاری کیے جائیں گے، جس کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کو سہولت دینا ہے جو پاکستان میں کاروبار کرنے کے خواہش مند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے تحت کاروباری افراد کوملٹی پل انٹری ویزے دیے جائیں گے تاکہ وہ بار بار پاکستان آ کر باآسانی تجارتی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔
حیران کن طور پر، اس نئے اقدام کا افغان شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ افغان تاجر اب بزنس ویزا حاصل کرکے پاکستان میں قانونی طور پر اپنا کاروبار شروع یا جاری رکھ سکیں گے۔
یہ پروگرام نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مفید ثابت ہوگا بلکہ خطے میں معاشی تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں معاون بنے گا۔