ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ منظر عام پر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک اسپتال سے چیک اپ کرایا اور 3 روز کی چھٹی کی درخواست دی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے ان کی چھٹی منظور کر لی تھی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق عدیل اکبر نے میڈیکل چھٹی کے بعد 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن کی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا بیرون ملک ایک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا اور وہ دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی گئے تھے۔

پولیسنگ ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ ان سے ایس ایم جی گن حادثاتی طور پر چل گئی ہو۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق گولی کا زاویہ 65 ڈگری تھا جبکہ پی ایس پی افسران ایس ایم جی گن کے استعمال میں ماہر نہیں ہوتے۔

ماہرِ نفسیات کاایس پی عدیل اکبر کی خودکشی سے متعلق انکشاف:کہا تھا ہتھیار دور رکھیں

تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی درست نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter